Ranayon Kay Qaflay
رعنائیوں کے قافلے هیں رواں
ان بستیوں کی طرف
جنهیں لوگ کھنڈر کهتے هیں
موئنجو داڑو
تاج محل کا نعم البدل تو نهیں هوسکتا
گرچه رقاصه کی مورتی
صدیوں پرانی هو
وه آج کی اس شام سے بڑھ کر نهیں
جس میں ، همارے قدم
وقت کے ڈانسنگ فلور په
موسیقی کی دھن اور
دل کی دھڑکن په رواں هوں
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے