Waqt Ki Kahani
ہم نے وہ وقت بھی دیکھا ہے
جو پرانی کہانیوں جیسا ہے
اس وقت کا بھی ہم حصہ ہیں
جس میں پرانی باتیں قصہ ہیں
وہ ہم تھے یا یہ ہم ہیں
الجھن ہے بےچینی ہے حیرانی ہے
کیا وہ ہماری کہانی تھی
یا یہ ہماری کہانی ہے
ہم وہ نہیں یہ ہم نہیں
اک الجھن ہے
اکیسویں صدی
بیسویں صدی کو جیسے
صدیاں پیچھے چھوڑ آئی
ہم زومبیز بن کے جیسے
اپنا آپ ہی شکار کر آئے
اور میری عمر اب
چارسو سال سے کم کیا ہوگی
جتنا میں نے دیکھا ہے
جتنا میں نے بھوگا ہے
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے