Kal Naya Suraj Ho Ga –کل نیا سورج ہوگا

sunrise

آخری دن ہے
آخری سورج ہے
رواں سال کا
کل نیا سورج ہوگا
اور نیا سال بھی
سورج حیران بھی ہے
پریشان بھی
وہ تو اپنا فرض
صدیوں سے بنا تھکے ادا کر رہا ہے
نہ نیا ہی سمجھا خود کو
نہ ہی پرانا ،
کیلنڈر سے سورج کو کیا مطلب؟
وہ دو ہزار سال سے نہیں
لاکھوں کروڑوں صدیوں سے ہے
اسی طرح
روز آتا اور جاتا
زمیں کے اک کونے سے دوسری طرف
کہ زمین اسکے عشق میں مبتلا
محوری گردش میں پھنسی ہوئی ہے
سورج کو2018- 2017 سے کیا مطلب
وہ تو ہزارہا
نوری سالوں کے کیلنڈر
پہ چل رہا ہے
زمیں کو ساتھ لئے…..

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
A man walking on sea
Read More

گپ شپ

عذرا مغل ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں…
Read More