Nae Saal ki Aamad–نئے سال کی آمد

new year firework

نئے سال کی آمد آمد ہے
یہ رات 00:00 کا اگلا لمحہ ہوگا
میری نیند اس وقت اپنے خوابوں میں بہہ رہی ہوگی
خواب جن کا کوئی انت ہے نہ کنار
میرے خواب بھی
اپنی ہر خواہش کو حقیقت کا جامہ
پہنا رہے ہونگے
جیسے اپنے یوٹوپیا میں
اپنی مرضی کی زندگی جی رہے ہوں
اک امن کے گہوارے میں
اک ارضی جنت میں
بہت سے بچوں اور پھولوں سے بھری وادی میں
بہت سے بوڑھوں کی ڈفلی بجاتی ہنسی کے ساتھ
ناچتے گاتے جواں دلوں کے ہجوم میں
پیڑوں سے پھل
زمیں سے پھول چنتے ہوئے
کسی اچھے سے موسم میں
رنگوں کے پیرہن میں
ابر کی رکاب میں پاؤں دھرے
ہوا کے گھوڑے پر سوار
زمیں پہ ایک سمت سے دوسری سمت
سال نو کی نوید کے ساتھ
خوش قسمتی کا پرچم لہراتے ہوئے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
A man walking on sea
Read More

گپ شپ

عذرا مغل ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں…
Read More