سورج آج بھی وہی تھا
کل بھی وہی ہوگا
جو قرنوں سے طلوع و غروب ہورہا ہے
محض دوہزار سال پہلے یا اس سے کچھ پہلے ہم نے گن گن کے دن گزارنا شروع کر دئیے
اور ہندسوں کے بکھیڑے میں پڑ کر
نیا سال پرانا سال منانے لگے
سورج کو اس سے کیا
چاند کو اس سے کیا
کہ اس کی گردش کہاں سے کہاں آگئ
سورج کو گنتی نہیں آتی بالکل بھی
وہ اپنے مدار پہ
چپ چاپ چل رہا ہے
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے