عمر اب پون صدی سے اوپر ہے

Pakistan Map

ڈاکٹر نے تجویز کیا ہے
تمہاری عمر اب پون صدی سے اوپر ہے
تمہیں اب سچی محبت کی ضرورت ہے
جھوٹی محبت کھاتے کھاتے
خون بہت نیلا سفید ہوگیا ہے
اتنا سفید کہ
گھر کی دیواروں پہ سفیدی پوتی جاسکتی ہے
مگر سیاہی کو مٹانا مشکل ہے
پھر تم اپنا لہو کیوں دان کرو
کس کو یہاں پروان کرو
ایسے گھر میں
جس کے گٹروں میں ڈھکن تک نہیں
سارا دن بدبو امنڈتی رہتی ہے
ساری رات چغلیاں چلتی رہتی ہیں
محبت بھول کے
نفرت کا پرچار ہوتا رہتا ہے
بچہ بچہ یہاں تقسیم ہے سب
وہ تیرا وہ میرا وہ اسکا
یہ سندھی وہ پنجابی وہ پٹھان وہ بلوچ کا بچہ
ہر ایک دوسرے کے ہاتھ کا نوالہ چھینا کرتا ہے
کھاتے سب ہیں روکھی سوکھی
مگر دوسرے پہ آنکھ رکھے رہتے ہیں
کہ اس گھر کا والی وارث کوئی نہیں
نوچنے والے بہت کھانے والے بہت
کہ یہ اسلام کے نام پہ چلتا ہے
نمازی بہت سیانے بہت
دیکھنے کے اور دکھانے کے ڈرامے بہت
مسئلے بہت حل بہت اور جان چرانے بہت
آنے اور جانے بہت
تخت اور خدائی کے فرمان بہت
اور تخت سے روگردانے بہت
باغی بہت بغاوت بہت
اور اپنی قیمت لے کر کھانے بہت
ابلیس کے ہیں اس گھر میں ٹھاٹھ بہت ۔۔۔ ٹھکانے بہت

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More