هلکی نرم خوشبو ، مدھ بھری
چہار سو فضا میں پھیل گئی
سمے میں باس ، رچ گئی
آتی بہار کی ، نوخیز سی
شگوفے ، کلیاں اور کونپلیں
کھل اٹھی ، طراوت ، تازگی
پرندوں کی چهکار سے بھری
هوا بن گئی چنچل گیت سی
چهار دنگ فضا میں ناچتی
آ گئی خوش خبری، بهار کی
چڑھنےکو هےچاند چیت کا
آئی یاد پھر ، پہلے پیار کی
مرجھایا هوا دل تھا،همدم
ترے خیال نے، انگڑائی لی
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے