دکھ کو نظر انداز کرنے کے لئے
خوامخواہ ہنسنا بھی ضروری ہے
ہنسنے کی کوشش کر رہی ہوں
غالبا بہت دیر سے
قریبا ایک صدی سے
دکھ کا ایک دن
ایک صدی نہیں ہوتا کیا؟
دکھ یہ بھی ہے
دکھ وہ بھی ہے
لاتعداد ہیں۔۔۔۔۔
چلو گنتے ہیں
ایک دو تین ۔۔۔۔
بھاگ جاو
بھاگ گئے سارے
مگر ان کی ریس
سٹارٹنگ پوائنٹ پر ہی دی اینڈ ہوتی ہے
سارے واپسی کی دوڑ لگا رہے ہیں
ہنس کے اڑاتی ہوں
دکھ سامنے والی دیوار کو چھو کر
پھر پلٹ آتے ہیں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے