وہ منظر جو ہم دیکھ نہیں پاتے
وہ بھی زمیں پر کہیں ہوتا ہے
اپنی تمام تر سحر انگیزی کے ساتھ
وہ ستارہ جو ہماری آنکھ سے اوجھل ہے
جل رہا ہے اپنی پوری روشنی کے ساتھ
نامعلوم دریافتوں کے سفر پہ نکلیں تو
ادراک کھلیں گے
اس طلسم ہزار رنگ کے اسرار کھلیں گے
کہ کیا ہے…. کیا کیا ہے
جو اپنی دھن میں
اپناجوبن لے کے رقصاں ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے