کیا خود سے نکلیں
وجود کے درو دیوار سے چمٹے
جیسے چھپکلی
ایک دیوار سے دوسری دیوار پر رینگ کر
چند حشرات الارض سے آنکھ مچولی کھیلے
ٹوٹی دم کو دیکھے
آدھی سے کم ہے ابھی
اور شان سے سوچے
کون ہے
کوئی ہے تو سامنے آئے
جو ٹوٹی دم کو پروان چڑھائے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے