بات کرنے کو کیا ؟
منڈیر پہ بیٹھی چڑیا سے بھی ہو سکتی ہے
پھول بھی اپنی جانب متوجہ کر سکتا ہے
تتلی پر پھیلائے اڑتے اڑتے بھی
ہر سوال کا شوخی سے
اٹھکیلا سا جواب دے سکتی ہے
آسماں بھی مہرباں ہو کے تک سکتا ہے
پرندے بھی اڑتے اڑتے
خوشی کا پیغام دے سکتے ہیں
دھرتی بھی درد کا اظہار کر سکتی ہے
نہ سمجھو تو
میری بولتی خاموشی بھی
کیا کہہ سکتی ہے !؟
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے