!بھولپن کی ایک نظم
اگر میں پرندہ ہوتی
اس وقت کیا کر رہی ہوتی؟
اڑ رہی ہوتی موج کر رہی ہوتی…. اور کیا پاگل
اگر میں بلی ہوتی
اس وقت کیا کر رہی ہوتی؟
دودھ سے پیٹ بھر کر کے سو رہی ہوتی
یا خالی پیٹ میاؤں میاؤں کر رہی ہوتی…. اور کیا پاگل
اگر میں شیر ہوتی
اس وقت کیا کر رہی ہوتی؟
جنگل میں چہل قدمی اور شکار کی تلاش……. اور کیا پاگل
اگر میں درخت ہوتی
اس وقت کیا کر رہی ہوتی؟
لہرا رہی ہوتی نئی کونپلوں کی پھوٹتی خوشبو اور ہوا کے ساتھ…… اور کیا پاگل
اگر میں دھرتی ہوتی
اس وقت کیا کر رہی ہوتی
روندی جارہی ہوتی مسلی جا رہی ہوتی مگر سبزے سے نکھرتی جارہی ہوتی …..اور کیاپاگل
اگر میں رب ہوتی
اس وقت کیا کر رہی ہوتی
مجھے کیا پتہ سارا دن کیا کرتا رہتا ہے
نہ اسے روزہ نہ نماز کی فکر
نہ حج نہ زکوات
نہ کھانے کی نہ پینے کی نہ سونے کی
نہ بال نہ بچہ نہ بیوی
موجیں کرتا ہے دن رات….. اور کیا پاگل
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے