یہ جو پھٹے پرانے کپڑے
گندے سندے مٹی دھول میں لتھڑے بچے
بکھرے یا جٹائیں بال بنے
برے حال
مفلوک الحال
جابجا کھانے آٹے بریانی پہ جھپٹتے گرتے پڑتے
یا بھیک مانگتے دکھائی پڑتے ہیں
یہ بھوک سے زیادہ
اپنی بے ڈھنگی ماوں کی
بد سلیقہ ہونے کا اشتہار لگاتے ہیں
یہاں منہ دھونے کے لئے پانی کی کمی نہیں
اگرچہ روز نہا بھی سکتے ہیں
بالوں کے لئے کنگھی بھی مل جاتی ہے
پھٹے کپڑوں کے لئے
سوئی دھاگہ
بھی ایسا ناپید نہیں ہوا ہے ابھی
ٹوٹی چپل کے موچی بھی مل جاتے ہیں
یہ بچے غربت میں بھی
صاف ستھرے اور سنوارے جاسکتے ہیں
مائیں اگر یہ ڈھنگ کی ہوں
صرف پیدا کرنے
اور کوڑا کچرا بننے پر یقین نہ رکھتی ہوں
مگر بھیک مانگنے کے لئے
اور غربت کا اشتہار بننے کے لئے
بہرحال یہ صاف ستھرا سا بچہ ٹھیک نہیں
کاروبار غربت و کسمپرسی مندا پڑجائے گا
ان چنگا چوکھا
مانگے تانگے کاکھا کھا کے
کاہل مردوں کا
اور موٹی جھوٹی دھوپ میں جھلسی الجھی سلجھی
ادھر ادھر بکھری شکھری
بھیک پہ گزران کرتی
بے نظیر کارڈ پہ پلتی
آٹے کی لائن میں لگی
زور شور سے گپیں ہانکتی بی بیوں کا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے