نئی اک طرز فغاں ایجاد کی ہے
ہنسی کی دھن میں سسکیاں بھرتی
کوئی بھی جان نہ پائے گا
کہ اتنا کیوں ہنستی ہوں !؟
ہنستی ہوں اپنے آپ پہ
اور ستم ظریفیء حالات پہ
دنیا پہ بھی ہنستی ہوں
ہنسنے کے اتنے بہانے ہیں
دن رات کہ
ہنستی رہتی ہوں
ہنستے ہنستے اک دن
مر نہ جاوں
میرے خدا !
کس رنگ میں اب
غم کو چھپاوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے