اداسی شال بن کے
شانوں پہ پڑی ہے
ہونٹوں پہ مفلر کی ہنسی ہے
آدھا چہرہ ڈھک کے
سمجھتی ہوں غم روپوش ہوگیا ہوگا
آنکھیں پونچھتے پونچھتے گیلا ہوگیا جو۔۔۔۔
کیسی سرد ہوا ہے
آنکھوں میں گھسی چلی آرہی ہے
میری انا پسندی پھر
نت نئے بہانے تراش لیتی ہے
اور اس لپٹے سمٹے جسم میں
کیسا بکھرا دل ہے
!کسی کو گماں بھی نہیں ہوتا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے