نکتهء خرد و جنوں کے مابین
احساس کھل کھیلنے لگا پھر
نور کی فراوانی
احساس کی بے روانی
وقت کی بے روانی
جمود کی سحر انگیزی
کل عالم گویا سمٹا هے
ایک نقطه سے بھی
کم تر ذرے میں
جو ابھی منتشر هوا چاهتا هے
اک نئی کائنات تخلیق کرنے کو
ایک نئی کائنات
هزاروں کهکشائیں
ستارے اور سیاره جات!
ایک نئی زمین نیا چاند
نیا سورج نیا آسمان
اور ایک نئی عزرا وجود پا گئے هیں
اک نئے روز ازل میں
اک نئی مسکراهٹ کے ساتھ
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گ