اگر ہم سماجی ترقی کے خواہاں ہیں تو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ گھر اور فرد کے بنیادی لیول تک ہمیں رسائی حاصل کرنا ہوگی ٹی وی پر ہر وقت ایک ہی قسم کی نام نہاد چیخ پکار کرتے کچھ جغادری جہلا پروگراموں کا اسٹائل بدلنا ہوگا دن کا ایک مخصوص وقت پرائم ٹائیم انہیں دے دیں مگر ہر وقت ہر چینل نہیں ہمیں میڈیا اپنی تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کے لئے استعمال کرنا ہوگا
فضول اشتھارات کی بجائے ہم صفائی ستھرائی کے طریقہ ء کار اور تعلیم و تربیت کی ایک وڈیو بناکر آخر میں اپنی پراڈکٹ دکھا دیں ماڈلز کی بجائے حقیقی کردار اور حقیقی عکاسی ماحول کی کریں….. ہم اپنی زراعت طب سماجی سب میں اکانومی کے ساتھ ساتھ تربیت بھی مد نظر رکھیں ہم اپنے میڈیاز کو پریکٹیکل تعلیم و تربیت کے لئے استعمال کریں
کسان ٹائم : مختلف ماڈرن زراعت کے طریقہ ء کار انکی وڈیوز، ہماری روایتی ایگریکلچر اجناس محفوظ کرنے کے طریقہء کار منڈیوں تک رسائی برآمدات پھر معلو ماتی ویب سائٹس کا تعارف حکومتی اقدامات ترجیحات تبلیغات وغیرہ وغیرہ
طب ٹائم : ہائی جین نرسنگ کیئرنگ ادویات بخار دیکھنا بلڈ پریشر شوگر چیک کرنا، ماسک لگانا انجکشن لگانا، ایمرجنسی ٹریٹمنٹ جب تک ڈاکٹر تک رسائی ہو ہر دوا استعمال سے پہلے اسکی پریکاشن انڈیکیشن اور میڈیکیشن کی ہلکی پھلکی آگاہی دینا ، ہاسپٹل کا پروٹوکول گھرپہ نرسنگ نیبو لائزر سینیٹائزر ، وغیرہ وغیرہ پھر طب سے وابستہ افراد کی تربیت کے پروگرامز جیسے آج کل سن رہے ہیں وینٹی لیٹرز لگائے گا کون….. ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل کی تربیت کردو دو تین ٹی وی پروگرامز میں سب سیکھ جائیں گے ٹی وی پر طب کے شعبے میں تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں دنیا بھر کی ویب سائٹس کی آگاہی دی جائے اور پھر جتنا ممکن ہو سکے تربیتی ورکشاپس کرائی جائیں تعلیم ریسرچ ٹریننگ وقت کی ضرورت ہے
اسکے لئے این جی اوز اور پرائیویٹ شعبے کا تعاون بھی حاصل کیا جاسکتا ہے
گھر ٹائم. گھر کی صفائی ستھرائی سجاوٹ بناوٹ آرکیٹیکٹ کھانا پکانا سینا پرونا تہزیب ادب آداب احساس بچوں بڑوں کا خیال جوائنٹ فیملی نیو کلیئر فیملی اخلاقی تربیت سماجی ذمہ داریاں انجوائے منٹس پکنکس ہر قسم کا لائیف اسٹائل اس میں رہ کر سماجی ذمہ داریاں خان بدوش سے لے کر غریب متوسط امیر ہر طبقے کی نمائندگی اور رہنمائی….. خانہ بدوش بھی ہے تو اس کو اپنی اور آس پاس کی ہائ جین سکھانا ، ابتدائی طبی امداد کی رہنمائی کرنا کیونکہ ہمارا غریب طبقہ اور امیر طبقہ عموما بات بہ بات بھاگ کر معمولی نزلہ زکام میں بھی ہسپتال بھرے رکھتا ہے اور پھر مزید بیماریاں مستعار لے کر آتا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں