سالگرہ

Birthday Cake pic

پرانی فلموں ڈراموں میں سالگرہ منانے گانے اور پارٹی کا اتنے سین دیکھے تھے کہ کبھی کبھار دل چاہتا والدین ہماری بھی سالگرہ منائیں ماشا اللہ چھ بہن بھائیوں میں اوسط ہر دوماہ بعد ایک سالگرہ ہی چلتی والدین اپنی سالگرہیں اور شادی کی سالگرہ بھی شامل کر لیتے تو سال میں عیدین شب برات کونڈوں رجب محرم میلاد النبی کے علاوہ نو مہینے مزید فنکشن ہوتے سو اکثر لوگ یہ بچوں کی سالگرہ کا ٹنٹا نہ پالتے تھے بجائے اس کے عقیقہ اور سنت طہر منایا جاتا قرآن مکمل کرنے پر ‘آمین ‘ ہوگئی یا قرآن کی پڑھائی شروع کرنے پر ‘بسم اللہ’ منالی زیادہ سے زیادہ نئے شادی شدہ جوڑے پہلے بچے کی پہلی سالگرہ منالیتے اس کے بعد باقی زندگی تسلی کے ساتھ گزر جاتی
کالج یونیورسٹی پنہچے تو زوڈائیک سائنز پامسٹری اسٹارز فلاں فلاں کا دور دورہ دیکھا تعارف سمے نام پوچھنے کے بعد دوسرا سوال ‘سٹار’ کا ہوتا سب کے سٹار ان کی شخصیات پہ حاوی تھے لامحالہ ڈیٹ آف برتھ بھی بار بار دہرائی جانے لگیں اور دوستوں کی طرف سے ایک دوسرے کے ساتھ برتھ ڈے وشز کا تبادلہ ہونے لگا جو سالگرہ ماں باپ نے ساری زندگی نہ منائی تھی وہ فرینڈز اور ہم خود منانے لگے دیکھتے ہی دیکھتے برتھ ڈیز منانے کی ایک پختہ روایت بن گئی پہلی سالگرہ کالج میں منائی ہوگی اس کے بعد آج تک سال کے سال 22 ستمبر کو ہلکی پھلکی منائی جاتی ہے اگرچہ سرکاری سالگرہ یکم جنوری ہے ۔۔۔۔ بھئی ملکہ برطانیہ کی بھی تو دو سالگرہیں تھیں ایک اصل ایک سرکاری ۔۔۔ہاہا ہا دونوں دن میرے اپنے ہیں تحفے تحائف نیک خواہشات برتھ ڈے وشز سب کے لئے دونوں دن چشم بہ راہ رہتی ہوں چند فرینڈز ،فیملی ،کزنز بچوں کو بھی یاد رہتا ہے مگر بچوں کی نیت یہ رہتی ہے پارٹی بھی دوں اور ساتھ اظہار مسرت کے طور پر خرچیاں بھی ۔۔۔۔ہاہاہا
اکثر بچوں کی بھی مناتی آئی ہوں لیکن اس سال سب کو خرچیوں پہ ٹرخا رہی ہوں ہاں بیچ بیچ میں ایسا ہوا کہ کسی کی باہر جاکر منائی ۔۔۔۔ مگر محبت اور منہگائی فلم نے بہت سے شوق ترک کروادئیے ہیں

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More