سورج مجھ سے کھیل رها هے
رات دن اک کھیل
کبھی اندھیرا انڈیل جاتا هے
کبھ اجالا برسا جاتا هے
اور مجھے دھوکه دے رکھا هے
که میں وقت کی گردش میں
پھنسی هوئی هوں
سورج
تم اپنے چکر کھاؤ
مجھ کو نه الجھاؤ
مجھے روز ازل میں رهنے دو
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں