میں وقت کے ہر اس حصے میں ہر حال میں واپس جانا چاہوں گی
جو عام سمجھ کے
میں نے یونہی جی لیاتھا
مگر اب ایک خاص یاد بن کر
میرے تصور میں جھمجھماتا ہے اکثر
ممکن تو نہیں ہاں
آرزوئیں سب ممکن کہاں ہوتی ہیں
یہ بھی اک ناسٹلجک خواب سہی پر
میں یہ خواب پھر سے دیکھنا چاہوں گی
میں ماضی میں پلٹنا چاہوں گی
اگرچہ
لمحہء موجود ہنستا ہے مجھ پہ
!پگلی
اب بھی ڈھنگ سے جی لے
ورنہ کل کو پھر پچھتائے گی ۔۔۔
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں