بلانگ بھرلی ہے

Innocence lost

زمین کی ایک بلانگ بھرلی ہے ۔۔۔
ترک دنیا کرکے !
ایک بہت آسان فیصلہ ہے اس کے باوجود کہ
اس قدر فراوانی میں ہوں
کہ جیسے چاروں طرف زمین
اپنے بہترین انداز میں بچھی ہوئی ہے
کوئی کمی نہیں ہے
اگر کسی کو کوئی لگتی بھی ہے تو۔۔۔۔
وہ میرا اپنا بہترین انتخاب ہے
کہ اس سے بہتر آپشن بھی یہی ہو سکتا ہے
کہ جہاں ہوں جیسے ہوں خوش ہوں
خود میں مگن ہوں لیکن
بڑی سے بڑی بات بھی بے معنی ہے میرے لئے
اس المیے کا بھی کیا افسوس کروں
کہ افسوس تو اک بے معنی سا احساس ہے
دکھ اگرچہ اس کا بھی نہیں
ہاں مگر یہ ہے کہ میں نے
چھوٹی چھوٹی باتوں سے بہل جانے کی
!!معصومیت کھو دی ہے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More