نیم غنودگی میں
نیم کے پیڑ تلے
ایک چڑیا کی بات سنتے سنتے مجھے نیند آنےلگی
اور خواب میں
ایک چڑیاں دا چنبہ
بچپن کا دانہ چگنے لگا
اور جوانی کے خواب بننے لگا
اور جب نیم کے پیڑ تلے آنکھ کھلی
چٹیل میدان میں دھوپ تلے میری چارپائی تھی
اور میرا منہ ڈھکا تھا
دکھ کی پرانی چادر سے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی