میں ریشم بنتی ہوں
میٹھے شہتوت کے پتوں پر
کی طرح Catterpillar
خود کو اپنے ہی ریشم کے
تانے با نے سے الجھا رکھا ہے
جب میری بنت مکمل ہو گئی
تو….. خوشی کے مارے
Cocoon کے اندر ہی
میرے پہلو سے
پروں کی کلیاں پھوٹنے لگیں
اس سے پہلے کہ
اڑان کی سر خوشی
ریشمی جال توڑ کر باہر نکلتی
زندگی کے کھولتے پانی میں
ڈال کر مجھے فنا کر دیا گیا
کہ کہیں میں
تتلی کی طرح اڑ نکلتی، تو
سارا ریشم
ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی