ایک نسل دوسری نسل کے هاتھ
دنیا کا هاتھ دے کر رخصت هوتی هے
یه لوگ جینے کیوں نهیں دیتے.
جب سب کو اپنے وقت په
………مر هی جانا هے !
زندگی کو اتنا سنجیده کیوں لیتے هیں
…….که جینے نهیں دیتے !!
دوست کوئی رها نه تم رهو گے
بھلائی اس میں هے که
کچھ کانٹے چن دو
کچھ پتھر صاف کردو
رستے سے
اور پھول بچھا دو تو کیا کہنے
اس سے بہتر تحفه کیا دے سکتے هو ؟
که جینے کی کچھ آسانی کردو ،
سانسوں کی گرانی کم کرکے
ذرا سی اک آسانی کر دو.
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی