دن بھر کی ساری بیزاری سمیٹ کر
رات میرے تکیے میں بھر دیتی ہے
مرا تکیہ مجھے سر رکھنے نہیں دیتا
اور مرا سر ,
اس جنگ و جدل میں
ادھ موا سا ہوجاتا ہے
اور بیزاری کا ہاتھ پکڑ کے چلتا ہی چلا جاتا ہے
ایک نیند خوردہ صبح کی طرف۔۔۔۔
اور وقت مجھ سے کہتا ہے
میں صبح بہت دیر سے جاگی ہوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی