بونگیاں :
دنیا کے سارے بچے مجھے لا دو
میں ان کے ساتھ ہنسوں گی !
دنیا کے سارے جانور
میرے آس پاس محفوظ جنگلوں میں چھوڑ دو
میں وقتا فوقتا ان سے بات کرونگی
اور ان سے دکھ سکھ کی سانجھ کروں گی
ان کو کیا دکھ ۔۔۔ ؟
اپنے ہی بتاوں گی ۔۔۔۔۔
اور انہیں ہنساوں گی
کیا کہیں گے ۔۔۔ ؟
بھلا بتا تو کیا کہیں گے ؟؟
یہی کہیں گے کہ ،
تو انسان
اپنی مرضی کی دنیا بناکے بھی دکھی کیوں رہتا ہے آخر ،
نا شکرا سا !
اور میں لاجواب ہوکے
ان کا شکریہ ادا کروں گی !
انہیں گھاس چرتا چھوڑ دوں گی
اور دیکھوں گی کہ
فطرت ۔۔۔ فطرت سے مل کر
کتنی خوش رہتی ہے۔۔۔
میں بھی فطرت کے ساتھ ہنسوں گی
ترک آگہی اور
زندگی کی پیچیدگیوں کا ڈرامہ اک سمت کرکے
لاپرواہی سے خوب جیوں گی
جانوروں کی زندگی ۔۔۔؟!
نہیں ۔۔۔ بے شک نہیں
اشرف المخلوقات کی حیات
اپنی خوشی اپنی ذات
میرے لئے ہے ساری کائنات
تو کیوں نہ خوش رہوں میں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی