کتنی اچھی ہے میری نیند
اگر
نیلگوں بنفشی قرمزی لاجورد ی رنگوں میں لپٹی
سکوں کے جھونکے سے
ہوا کی طمانیت میں سرسراتی گنگناتی خواب بنتی
جیسے لوری کے سر ہوں فضا میں
اور ایک بھولا ننھا سا من
نیند کے ہلکورے لیتا
قوس قزح کا جھولا جھولنے لگے
اور میں نیم خواب آنکھوں سے دیکھوں
جھلملاہٹوں میں لپٹا ایک منظر
گلابی دھوپ سنہری چھاوں کی آمیزش میں ڈھلتے
شفق رنگ نیلگوں سے نکلتے
گلابوں کے اک انبار سے پھسلتے
نیند کی وادیوں میں ۔۔۔
نیند کی وادیوں میں
اپنی مرضی کے خواب در خواب بنتے
جو جاگوں تو سچ ہو جائیں سارے
تو سو کے دیکھوں ذرا میں
اور نیند کی جادوگری سے مل کے
طے کروں
خواب کیا ہونا چاہئیں کل کے ؟
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی