زباں بندی کا افسانا سنو گے
دل پہ چوٹ کھانا سنو گے
چلو اب کیا بات کرنی
تم تو ہنسنا اور ہنسانا سنو گے
دل کے بسنے سے پہلے
گھر کا ٹوٹ جانا سنو گے
شائید تمہیں یاد آ ہی جائے
جب کوئی غمگین گانا سنو گے
ہم نے خامشی شعار کرلی
اب کبھی نہ گنگنانا سنو گے
ترک وفا کے بعد یہی ہے
ہمارا جگ سے یارانا سنو گے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی