دھوپ کچھ چمکدار سی ہے
تیز پیلی اور سنہری سی
بادل سب اپنے گھر
آرام فرما رہے ہیں
کھڑکی پہ جھکی بیلوں سے
بار بار جھانکتی ہے
دن کی خو شخبری
گل پیرہن سبز رنگ پہ
پیلا سنہری چمکتی
دھوپ کا زیور پہنے
اور میری ادھ سوئی
ادھ جگی نیند کو
سلام صبح ، کہہ کر
بیدار کرنے کی کوشش میں ہے
اور آنکھیں
اک خوبصورت منظر دیکھ کر
دوبارہ اک خوبصورت سا
خواب دیکھنے لگتی ہیں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی