اعتراف گناہ ہے
کہ مری بات
جو مایوسی کا رنگ رکھتی ہے
شکوہ کناں ہے۔۔۔۔
شکوہ نہیں مرے رب
یہ اک ناز نہاں ہے
ورنہ شکرگزاری اور تسلیم کے اس عجز میں
کہ تیری رضا میری رضا ہے
اور خوش بختی کا یہ عالم کہ
میری رضا تیری رضا ہے
کوئی گنجائش کہاں
رہتی ہے !!
سوائے شکر الحمد للہ کے۔۔۔
سو بار
شکر الحمد للہ
ہزار بار شکر الحمد للہ
گویا
مری عبادت کا
محبت کا ہر انداز
شکر الحمد للہ
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی