عظمت آدم کے ارمان

Beautiful photorealistic moon

چاند تو کہ ہر شب طواف زمیں کو نکلے ہے
نہ جانے کتنی تاریخیں زوال ہوتے دیکھیں
ازل کی اس چہل قدمی میں تونے

تمدنوں پر فلسفوں کو پنپتے دیکھا
بر بریت کے مارے ہوئے انسان دیکھے
خواب نوخیز امنگوں کے ویران دیکھے
عروس مہجور کے لٹتے ارمان دیکھے

گلوں کے شبنمی نکھار دیکھے
پھر وہی بیچ بکتے بازار دیکھے
ان گنت سماج و اطوار دیکھے
نہ دیکھا تو بس وہی عہد نہ دیکھا

وہ جس کے لئے ہم سرکش رہے
زمین پر اک ایسی بستی کی بنیاد پڑے کہ
جس کے مکین طویل مدت تو کیا کسی لمحے
سب کے سب کامل انسان ہوچکے ہوں

چاند اوراق تاریک میں سے کوئی دن دلادے ایسا
کہ دلوں کی کدورتوں سے پرے ذہنوں پر
سوار عروج عظمت آدم کے ارمان رہے ہوں
چاند وہ دن تونے دیکھا نہ میں نے دیکھا
کہ کسی لمحے زمین کے مکین
سب کے سب کامل انسان رہے ہوں

اسلم مراد

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More