جلتی بجھتی راکھ کریدنے سے کیا فائدہ
چنگاری کا کھیل تو کب کا پورا ہوا
تاروں کی بارات بھی بجھ گئی
دلہن بھی مٹ گئی
تالیاں بجانے والے بچے بھی بوڑھے ہوئے۔۔۔
کھیل بھی بدل سے گئے
بچے کئی سیڑھیاں چڑھ گئے
آسماں کے ستاروں کی نہ فر صت انہیں
کون پاگل ہے گنتا انہیں !؟
اور ہم کہ۔۔۔۔۔ تو ے پر ہی تارے گن کے خوش ہولئے
!اور بارات کے جیسے ہمراہ ہو لئے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے