Aik Jaisi Afraat – ایک جیسی افراط

Photo of surprised student girl pointing finger at copyspace while sitting at desk with exercise books isolated over purple wall

فلمیں ڈرامے کامیڈی میوزک
ٹی وی موبائل گپ شپ
لوگ
سب سے بیزار ۔۔۔
کام کی کوئی چیز نہیں
عبادت
مراقبہ مجاہدہ
اوکے ۔۔۔ اوکے۔۔
ایوری تھنگ از فائن
ہاہاہا۔۔۔۔
زندگی
زندگی زندگی ۔۔۔
پتہ نہیں کیا ہے
کب سمجھ آئے گی
بے مقصدیت
بے ارادیت
بے ہودگی
کچھوا۔۔۔
یار ابھی ٹی وی پہ نظر آیا
خول میں بند پانی کی ایک کنالی کے پاس
پالتو کچھوا
ہنسا دیا ۔۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔
دس کروڑ فضول چیزوں میں
کبھی کبھار ایک الگ چیز دکھائی دیتی ہے
جیسے ابھی سنائی دی
جھینگر کی سرسراہٹ کے بیچ
ٹن ٹن ۔۔۔کی مدھر آواز
بھیڑ کے گلے میں گھنٹی
چلو اس پینسٹھ انچ کے ٹی وی پر
سوئیٹزر لینڈ کے منظر میں
جھینگر کچھوا اور
گلے میں ٹن ٹن گھنٹی والی
بھیڑ تلاش کرتی ہوں
باقی تو ساری ہی
ایک جیسی افراط سے تنگ ہوں
منظر کتنے بھی خوبصورت ہوں
زندگی کیسی بھی بھرپور ہو
مگر جب سب کچھ بہت زیادہ ہوجائے تو
بے کار ہی ہوجاتا ہے
ٹھیک ہے نا
محبت کا ترساو کہاں ہے
بدبخت محبت کہاں ہے ؟
ہاہاہا

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More