Khawab
تین بجے ہیں
اب سوتی ہوں
پندرہ گھنٹے کے لئے ۔۔۔
سولہ گھنٹے سو کر جاگوں گی
چار بجے ہوں گے
یہ وقت ، نیند اور مرے خواب کی کرامت ہے ۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔۔
بابا مان بھی لو
میری نیند بڑی پنہچی ہوئی چیز ہے
وقت کو ٹھہرا دیتی ہے میری پلکوں پہ
کہ لمبا خواب جو دیکھنا ہوتا ہے اس کو ۔۔۔
!پوری ایک حیات کے جتنا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے