Bayzaiqa Rutain – بے ذائقہ رتیں

Rustic Wooden Bench in Forest Setting

کیسی بے ذائقہ رتیں ہیں
نہ دوست نہ ہمدم نہ ہم نوا کوئی
نہ کوئی پیٹھ میں خنجر
نہ کسی کمیں گاہ کا تیر
نہ کسی بام انتظار کا جلوہ
نہ کوئی حسن کی تفسیر
نہ کوئی آئینہ خانہ
اور نہ کوئی سنگ بہ دست
نہ پاوں کی آبلہ پائی
نہ عجیب منزلوں کا سفر
نہ خواہشوں کی پذیرائی
نہ خوابوں کی کسک
سب صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے
اور
ایک بے دلی رہ گئی ہے


ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
A man walking on sea
Read More

گپ شپ

عذرا مغل ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں…
Read More