Mashghala
پھول چننا اچھا لگتا ہے مجھے
اور پھل توڑنا بھی ۔۔۔
خوشبو کو روم روم میں سونگھنا
لذتوں کی مٹھاس
مناظر کی خوش کن بہتات
اور زمین پہ اک سمت سے دوسری سمت دوڑنا
اور ہوا سے ہنسنا بولنا ۔۔۔
اور خیال خوش کن سے خوابوں کو جوڑنا
سب پسند ہے مجھے ۔۔۔
اور پھر تھک ہار کر
جاں شکستگی سے چور چور آئینہ
کرچی کرچی سمیٹ کر
لہو رستی انگلیوں کو حیرت سے دیکھنا
پھر حسرت و محبت سے چومنا
یہ بھی مشغلہ ہے مرا ۔۔
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے