Aaj Ki Subah
آج کی صبح ان پرانے دنوں کے نام
جب چائے پراٹھے کا ناشتہ کھایا کرتے تھے
امی پکایا کرتی تھیں
اور ہم چونی لے کر پیدل اسکول جایا کرتے تھے
وہی چونی جو کالج آتے ہی اٹھنی ہوگئی تھی
اور ہم امارت پہ اپنی اترایا کرتے تھے
چند کپڑوں کے جوڑے
سیدھی سادی چپل
دوپٹے سے لپیٹ کے وجود اور سر
سیدھی سادی معصومیت اور سادگی کے پر
ہم اڑتے اڑتے اسکول کے نام پہ جیسے
!کوہ قاف سے ہو آیا کرتے تھے
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے