Paiman-e-Wafa
یہ کون ساشہر ہے
جو میرے خوابوں جیسا ہے
پھول کھلتے ہیں یہاں
رنگ ملتے ہیں یہاں
خوشبو اڑتی ہے ہوائیں لے کر
نغمگی گاتی ہے صدائیں لے کر
دھوپ سنہری ہے اجلا سویرا ہے
شام کا رنگ بھی
سرمئی اور نشیلا گہرا ہے
راتیں بھی
وصل کے چھاج بھر کے لاتی ہیں
پھولوں سے پھولوں تک
سلسلہ در سلسلہ اک منظر پھیلا ہے
اک ہاتھ سے دوجے ہاتھ کا
!….پھر پیمان وفا ٹھہرا ہے
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے