Falsifa
علم کے تھپیڑے میرے کانوں پہ لگتے رہے
اور میری متجسس نظر حیرانی سے سرگرداں رہی
فلسفہ مذہب سائنس حقیقت سب
گھول گھول کے مجھے پلایا جاتا رہا
مگر مجھے کوئی افاقہ نہ ہوا
کہ آج تک میں
شک کی بیماری میں مبتلا ہوں
اور یہ میری جہالت نہیں
عقلیت کا المیہ ہے
کہ میں نفی کے امکان کو بھی
برابر زیر غور رکھوں
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے