Sard Mehri
موسم کے اس مزاج میں
سرد مہری سمجھ میں آتی ہے
کچھ روئیے سمجھ نہیں آتے
میرا اندر اداس ہے
دل کے آس پاس
برفباری کے طوفان سے
میرا تو اور کوئی انتظام بھی نہیں
ان گرم ہاتھوں سے بڑھ کر
مرے پاس تو
اک آتشدان بھی نہیں
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے