چلو ہوجائے پھر آج چائے پہ ملاقات
پھر اس ملاقات کے بعد اگلی ملاقات
ایسی ملاقاتوں سے کیا حاصل ہوگا
جب ملاقات ہو بس بہر ملاقات
نہ دل ملیں نہ خیال ملے نہ بات بڑھے
جیسے کسی اجنبی کی اجنبی سے ملاقات
چپ چاپ یوں بیٹھ رہے انجان بنے
تم سے تو اچھی تھی تصویر سے ملاقات
جب بھی کھل کے ملے تم ہم سے
ایس لگا پھر خود سے ہوگئی ملاقات