Meri Khush Bakhti – مری خوش بختی ہے

Clear Hour Glass beside Brown Leaves

مری خوش بختی ہے
یا حسن زن کی کرامت ہے
جب میں سو جاؤں
وقت اپنی رفتار روک کے
گھنٹوں سویا رہتا ہے
اور میں جیسے ہی
پوری نیند
سارے خواب دیکھ کے
صدیوں بعد جاگتی ہوں
یہ خوشی کے گھوڑے پہ سوار
سر پٹ دوڑنے لگتا ہے
اور مری نیند اور جاگ کا حساب برابر کرکے
مجھے بھی ایسا بھگاتا ہے
کہ دوڑ دوڑ کے
وقت کی مسافت طے کرتی ہوں
پھر گر آنکھیں بند کرلوں
چند لحظے کو
یہ پھر ڈھیر ہوکے گھنٹوں تک
!!سست پڑا رہتا ہے
بابا جی! وقت کی دسترس والے
مجھے بتاؤ یہ کیا ہے؟
!سچ ہے یا دھوکہ ہے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More