چلا چل بنجارے من
کسی بنسی کی دھن پر
جو بجتی بھی نہیں
مگر ہواوں کی دھن پر کہیں سنتی ہے
اور من چل دیتا ہے
بے سمت
کسی انہونی سی
تمنا کا پیچھا کرنے
جو کھلتی بھی نہیں
کیا ہے !؟
کچھ ہے جو کہیں پہ ادھورا ہے
کچھ ہے جو کہیں پہ راہ تکتا ہے
چلا چل مرے بنجارے من
دیکھیں آخر
اپنی اگلی منزل کہاں ہے ،کیا ہے !؟
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے