پسند

abstract leaf soft gradient wallpaper
abstract leaf soft gradient wallpaper

کپڑے ہوں یا کوئی اور چیز
مجھے شروع ہی سے فلورل پیٹرنز بہت پسند آتے ہیں کہ بہار سے دل کا تعلق بڑا گہرا ہے
پھر اس کے بعد کچھ کچھ جیومیٹریکل اور ایبسٹریکٹ ڈیزائنز ، اچھا سٹف آرام دہ سوفٹ لوز فٹنگ میڈیم شیڈز وائیٹ فیورٹ لائیٹ پرپل بھی اچھا لگتا ہے۔۔۔۔ پرفیوم اکثر پرپل فلاورز والے لیتی ہوں کہ ان کی خوشبو ہلکی کسیلی تیکھی ہوتی ہے عموما ورنہ چیک کرکے ہی لیتی ہوں میک اپ نہ کرنے کے برابر بہت ضروری تو تھوڑی سی بیس اور سکن کنٹور کے بعد آئی لائنر اور لائیٹ پنکش پرپلش یا نیچرل لپسٹک ، آئی شیڈوز بہت ہی کم یوز کئیے ہونگے ۔۔۔ ہیئر اسٹائل اب کوئی نہیں بنتا کہ بال بہت ہی کم رہ گئے ہیں شکر ہے کرلز ہیں تو کچھ گزارا ہوجاتا ہے سامنے سے نیچرل بلیک ہیں پیچھے کی طرف کھچڑی بن گئے ہیں جو مجھے کم ازکم نظر نہیں آتے تو کبھی ڈائی یوز نہیں کیا ہاں جب سے یہ حادثہ ہوا ہے سر پہ دوپٹہ سختی سے جمائے رکھتی ہوں دل سے مذہبی ہوں مگر بے حد روشن خیال اور روشن ضمیر ۔۔۔ سب کے لئے زندگی کی برابری اور خوشی پر یقین رکھتی ہوں میرا مذہب میری اپنی خوش قسمتی ہے کسی کے لئے زور زبردستی نہیں
انسانیت پرست ہوں زندہ دل ہوں عموما خوش رہتی ہوں حس مزاح اچھی ہے بولنے سے زیادہ سننے کی عادت ہے۔۔۔ مگر اب ہر قسم کی بکواس برداشت نہیں ہوتی اریٹیٹ ہوجاتی ہوں اور سر تکلیف محسوس کرتا ہے بلکہ طبیعت ہی بگڑ جاتی ہے آوازیں بری لگنے لگی ہیں خاموش کمپنی انجوائے کرتی ہوں آجکل مصروفیت ٹی وی پرانی فلمیں کوکنگ وڈیوز یا سوشل میڈیا ہے یا پھر بیزار رہنا ہر بات سے ۔۔وجہ صحت کا قابل رشک سے قابل قبول یا اس سے بھی زیادہ گری گری ہونا ہے مختلف امراض بمعہ شوگر (جسمانی گھن ) اور نفسیاتی خدشات ہیں

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More