مجھے اس قدر بے وقوف بنایا گیا
جس قدر بنایا جا سکتا تھا
پھر جب میں نے ہوش سنبھالا تو
انکشاف ہوا
اصل ہوتا کچھ ہے
لوگ بتاتے کچھ اور ہیں
چور دروازے ان کے ہر طرف کھلے رہتے ہیں
ہمارے اطراف دیواریں
کھڑی کرکے
وہ ہمارے سب دروازے اور کھڑکیاں بند کرکے
سمجھتے ہیں
ہم سچ کبھی نہ جان پائیں گے
مگر سچ جب کھلتا ہے
تو ان قطب میناروں کے بونے قدوقامت بھی واضح ہوجاتے ہیں
بت ٹوٹ کے جب گرتے ہیں
پھر ہنسی ہی باقی رہ جاتی ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے