وقت نے کیا کیا نه
!!روزوشب، تماشه کیا
نئی بساط، نئے مهرے، نیا کهیل
روز اک نیا اھتمام کیا
اوراگلے هی دن پهر،
پانسه پلٹ دیا
من کی بچهی بساط کو
جوں هی دل مانوس هوا
هجرت کا حکم هوا
پهر سب …….الٹ دیا!
میرا شهر، میرے همدم
ساتھ نهیں
اور وهاں بھی نهیں
جهاں میں نےسب چهوڑا تھا
پرانی بستی میں نیۓ لوگ
اگ آۓ هیں،
خود رو جھاڑیوں کی طرح
کوئ چهره ، شناسا هی نهیں!؟
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے