دو گھر کے دروازے
کھلے رہنے دو گھر کے دروازے
یہاں کسی اچھی خبر کو آنا ہے
ڈاکیہ لے کے چل پڑا ہے
اک طرف صبا بھی موج میں ہے
ایک خط ہے
اور ایک خوشبو بھی
مہک پھیلی ہے کمرے میں
تیرے آنے کی خبر کی
میرا وجدان پیش گوئی Gharبن گیا ہے
ڈاکیہ ابھی رستے میں ہے
اور تو بھی خط سے پہلے پہنچنے کی جلدی میں۔۔۔۔
ڈاکیہ سائیکل پہ ہے
اور تو ہوا کے گھوڑے پہ سوار
دروازہ بھی کھلا ہے
اور کھلی کھڑکی سے
ہر ان دیکھا منظر ،
میں بھی
جھانکتی ہوں
لو در پہ دستک بھی ہوئی ہے
دھڑک دھن سے میرا کمرہ بھی بھر گیا ہے
اور جیسے ہر شے ناچ اٹھی ہے
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے