Mutafriqat – متفرقات

Front view of a smiling woman

Life is a magic and pasta ❤️
Italian quote :

Life is
unexpected changes and food!
For everyone on the globe, this could be true .


ٹی وی پہ کل سے اٹیلین کوزین دیکھ رہی ہوں 370 اقسام بتائی گئیں پاستہ کی ۔۔۔۔لوجناب اسپیگھٹی میکرونی ایلبو اور چند ایک اور شیپس کھا کر اور بناکر انٹرنیشنل فوڈی بنے پھرتے ہیں ہمارے پاکستانی بہن بھائی اور وہ شیپس کے حساب سے ہی دوسرے انگریڈینیٹس اور ساسز بناتے ہیں ۔۔۔ ہم تو عموما ایک ہی طرح سے سبزیاں کاٹ کوٹ کے ایک ہی جیسی ساس بناکر مختلف شیپس کھا کر پاستہ کا میدان مار لیتے ہیں ۔۔ نہ بھی نہ ۔۔۔غلط بات ۔۔۔غلط بات ۔۔۔
ویسے پاستہ کی سادہ ترین ریسیپی یہی ہے کہ آٹے میں انڈے ڈال کر گوندھ لو پھر بیل کر باریک روٹی کی باریک باریک سٹرپس کاٹ لو ۔۔۔پانی میں بوائل کرو ٹماٹر کو آئل میں ڈال کر نرم ساس بناؤ کالی مرچ نمک اور ابلا پاستہ اس میں مکس کر دو ۔۔ چاہو تو اسی طرح نوش کرو ورنہ تھوڑی سی پارمیزان چیز کدوکش کی ہوئی اور باریک کٹا پارسلے ڈال کر مزہ دوبالا کرکے کھاؤ بوڑھی بوڑھی مدھو بالاو ۔۔کیونکہ یہ پرانی بوڑھیوں کی ترکیب ہے
اب اس میں اضافے بے شمار ہیں
تین سو ستر اقسام ہیں مطلب سال کے تین سو پینسٹھ دن بھی کھاؤ تو پانچ اقسام رہ جائیں گی لیپ کے سال میں چھ اقسام ۔۔۔ اپنی سالگرہ پہ دو اقسام بنالو نئے سال پہ بھی دو ہی بنانا پڑیں گی باقی تین چار بھی ایسے ہی کہیں ادھر ادھر ایڈجسٹ کرکے بنالو ۔۔۔
پھر جاکے کہنا کہ پاستہ بنایا اور کھایا ہے ہم نے بھی
اٹیلین کوزین ویسے پاستہ اور پیزا اور تھوڑی بہت بیکنگ اور ڈرنکس کے آس پاس ہی گھومتی ہے
اور یوں پھل تو ہر طرح کا ساری دنیا ہی کھاتی ہے
دیکھیں جو بھی کھانا ہے اس کے کچھ بنیادی جزو ہوتے ہیں مصالحہ جات اور چٹنیوں ساسز ہربز آئل مکھن چربی چیز کی صورت میں پھر گوشت سبزی پھلیاں یا دال روٹی چاول چپاتی بیکڈ بریڈ ۔۔۔۔کان ادھر سے مروڑو یا ادھر سے سب پک جاتا ہے بس آپ فوڈی بنو
آج ویسے اپن کی بھین نے شلجم بنایا ہے جسے وہ کل سبزی والے سے شلغم شلغم کہہ کر خرید رہی تھی ۔۔۔ویسے صحیح کیا ہوتا ہے
شلجم شلغم الم غلم ۔۔۔ ردیف بن گیئ ہے ماڑی موہٹی ایک اور لفظ مل جائے تو غزل کے پانچ شعر کہہ ہی دوں فاعلن فعولن مطلب کام کاج کرتے ہوئے ۔۔۔
تبسم لگا لوں ساتھ ؟
مطلب کام کاج میں ۔۔ہاہاہا

عذرا مغل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More