بے ذائقہ رہیں
کیسی بے ذائقہ رہیں ہیں
نہ دوست نہ ہمدم نہ ہم نوا کوئی
نہ کوئی پیٹھ میں خنجر
نہ کسی کمیں گاہ کا تیر
نہ کسی بام انتظار کا جلوہ
نہ کوئی حسن کی تفسیر
نہ کوئی آئینہ خانہ
اور نہ کوئی سنگ به دست
نہ پاؤں کی آبلہ پائی
نہ عجیب منزلوں کا سفر
نہ خواہشوں کی پذیرائی
نہ خوابوں کی کسک
سب صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے
اور ایک بے دلی رہ گئی ہے۔
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے