میں پاکستان اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں

Pakistan Flag

میں پاکستان اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں
پاکستان چار بھرپور موسموں کا ملک ہے
یہاں شمالی پہاڑ بھی ہیں
اور جنوبی سمندر بھی
مشرقی میدان بھی ہیں
اور مغربی سطح مرتفع بھی ۔۔۔۔
یہاں شدید برفباری بھی ہوتی ہے
اور گرمی بھی جم کے آتی ہے
بہار بھی گلوں کے انبار لئے آتی ہے
اور خزاں بھی حسن کے تمام خزانے لٹاتی ہے
پھل بھی اتنی اقسام کے اور اتنے وافر کہ دنیا بھر کو کھلاو تو بھی ختم نہ ہوں
اناج کی اتنی اقسام کہ
مکئی چاول باجرے جوار گندم جو مرضی روٹی بناو اور کھاو کھلاو
گوشت بکرا دنبہ گائے بھینس اونٹ مرغی تیتر بٹیر مچھلی جھینگے ہزارہا اقسام کی
سبزیاں ہر قسم اور ذائقے بے انت بے شمار۔۔۔
دودھ دہی مکھن گھی انڈے پنیر سب وافر
اس کے شہرو ں میں جادو ہے جو سر چڑھ کے بولتا ہے
مہمان نوازی ایسی کہ دنیا حیران ہوجائے
اس کے گاوں زندگی کا جوبن ہیں
اس کے شہر حسن کا آئینہ خانہ ہیں
جس نے لہور یا پاکستان نہیں دیکھا
وہ دنیا میں ابھی جیسے پیدا ہی نہیں ہوا
تاریخی قلعے محلات مساجد ، انیسویں صدی کی اونچی عمارتیں تنگ گلیاں ۔۔۔۔ جدید دور کی شاہراہیں اور خوبصورت آبادیاں،
سارے ہی شہر اپنی اپنی خوبیوں میں منفرد اور بے مثال ہیں چاہے وہ لالہ موسی ہو جھنگ یا خانیوال کوئٹہ لاڑکانہ یا حیدرآباد
چنیوٹ کراچی یا اسلام آباد
اے وطن تجھے سلام
تو اس زمین پہ جنت کا دوسرا روپ ہے اور تیرے باشندے اس روئے زمین کے سب سے عظیم لوگ۔۔۔
وضعدار پرخلوص محنتی محبتی تہذیب کے علمبردار ، انسانی برادری میں تربیت کی اعلی مثال ۔۔۔۔ اکا دکا استثناء سے قطع نظر من حیث القوم تو ایک عظیم روایات کی حامل عظیم الشان قوم ہے
جہاں میں تیری برابری کا کوئی شخص نہیں کوئی ملک نہیں کوئی قوم نہیں۔۔۔۔ یہ میرا یقین کامل ہے
زندہ باد پاکستان
زندہ باد پاکستانی
پائیندہ باد ہماری عظمت، استقلال، شان اور آن بان
تجھے سلام
قوموں کی ساری برادری تیرے آگے ماند ہے کہ
تو پاکستانی ہے

نبیہ: ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More